شرکاء نے پرجوش انداز میں کرگل جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍سرحدی دیہاتوں کے نوجوانوں میں قوم پرستی اور حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے کے مقصد کے ساتھ، ہندوستانی فوج نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، لام، راجوری میں ایک تحریکی لیکچر کا انعقاد کیا۔یہ بات چیت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، لام کے اسکولی طلبا کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں کرگل جنگ کے سابق فوجیوں نے جنگ کے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔وہیں لیکچر کے آغاز سے پہلے، فوجی حکام اور تمام طلباء نے کرگل جنگ (آپریشن وجے) کے جنگی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تاہم خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد طلباء کو جنگ کے اسباب کے بارے میں ایک مختصر تاریخ دی گئی جو لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ انہیں کرگل جنگ کے ہیروز کے بہادرانہ کارناموں کے ساتھ بھی بیان کیا گیا جنہوں نے دشمن کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اورملک کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
یاد رہے یہ تقریب طلباء میں حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کرنے میں کامیاب رہی۔ آخر میں، اساتذہ اور طلباء نے محنت سے حاصل کی گئی فتح پر ہندوستانی فوج کی تعریف کی اور ساتھ ہی رہائشیوں کو ہمارے ملک کے لیے اس دن کی اہمیت کو بھی سمجھایا۔