راجوری پولیس نے نوشہرہ کی گمشدہ خاتون کو اس کے اہلِ خانہ سے ملایا

0
0

شیراز چوہدری
راجوری؍؍ لاپتہ افراد کی تلاش کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، ضلع راجوری کی جموں و کشمیر پولیس نے پنجاب کے ہوشیار پور علاقے سے ایک لاپتہ لڑکی کا سراغ لگایا۔تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے، پولیس نے انکشاف کیا کہ 11 فروری کو، ٹونی کمار ساکن مان پور، نوشہرہ نے پولیس تھانہ نوشہرہ میں اطلاع دی کہ اس کی بیوی، یعنی انجلی ورما، 10.02.24 سے لاپتہ ہے۔اس کے بعد پولیس تھانہ نوشہرہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ۔
وہیںگمشدگی کی فوری اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پی ایس نوشہرہ کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے لاپتہ خاتون کا سراغ لگانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں ۔دریں اثناء مسلسل کوششوں کے بعد لاپتہ خاتون کا پنجاب کے علاقے ہوشیار پور سے سراغ مل گیا ہے۔وہیں لاپتہ خاتون کو تمام متعلقہ قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد اس کے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا