اولیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں دورحاضرہ میں ہمیں اولیائے کرام کی تعلیمات پر چلنے کہ اشد ضرورت:علمائے کرام
لازوال ڈیسک
مینڈھر//حضرت بابا سائیں امر دین رحمۃ اللہ علیہ کا دو روزہ سالانہ عرس پاک بلاک منکوٹ سب ڈویژن مینڈھر ضلع پونچھ بمقام چھجلہ شریف میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علمائے کرام اورحفاظ کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں مینڈھر کے چاروں اطراف سے معزین علاقعہ اور نوجوانوں نے شرکت کی۔تاہم بڑی دھوم دھام کے ساتھ عرس پاک منایا گیا جہاںانتظامیہ کمیٹی کی طرف سے نہائت ہی قابل داد انتظام کیا گیا تھا۔واضح رہے پہلے دن قرآن خوانی و ختمات المعظمات کا اہتمام کیا گیا۔ بعدہ علمائے کرام نے اولیائے کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اولیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اولیاء اللہ نے انسانیت سے محبت اور مذمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایا ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی اولیائے کرام کے فیوض و برکات جاری ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اولیائے کرام نے اللہ تبارک تعالیٰ اور نبی کریمﷺ کی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ علمائے کرام نے کہاکہ اولیاء و صوفیاء نے بھوک، جبر، افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پہ بیٹھ کر انقلاب پیدا کیا اولیائے کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔علمائے کرام نے فرمایاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اولیائے کرام جیسا کردار اپنائیں۔
انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے ہم اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ اولیائے کرام نے انسانوں کو اللہ سے قریب کرنے کا کام انجام دیا، جب کہ ان کی تعلیم یہ تھی کہ کوئی شخص کسی انسان کو دکھ پہنچاکر اپنے اللہ کو راضی نہیں کرسکتا اور جو شخص کسی انسان کو تکلیف دے گا، اللہ اسے اسی دنیا میں سزا دے گا۔ تاہم عرس پاک کے آخر میں عالم اسلام کے لیے دعا ہوئی اور لنگر تقسیم ہوا۔ اس موقع پر ،مولانا محبوب حسین، مولانا سید زاکر حسین شاہ، بی ڈی سی منکوٹ چوہدری امان اللہ،ڈی ڈی سی منکوٹ بلاک چوہدری عمران ظفرو دیگران نے شرکت کی ۔