درہال کے راشن اسٹور سے تلاشی کے دوران چرس اورفکی برآمد
عمرارشدملک
راجوری ضلع پولیس راجوری نے منشیات مخالف مہم کے دوران درہال کے ایک گاﺅں کے راشن اسٹور کی تلاشی کر وہاں سے چرس اور فکی برآمد کی جس کے بعد پولیس نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اپنے ذرائع سے خبرموصول ہوئی کہ درہال کے پر گال علاقے میں راشن اسٹور کی آڑ میں منشیات کا کاروبار کیا جارہا ہے جس کے بعد ایس ایچ او درہال حبیب پٹھان کی قیادت میں پولیس ٹیم پرگال راشن اسٹور میں چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران وہاں سے 805گرام چرس اور710گرام فکی برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی ضبط لیا جبکہ راشن ڈیلر محمد شریف چودھری ولد روشن دین ساکنہ پرگال تحصیل درہال کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس کاروائی کی نگرانی ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار احمد چودھری کررہے تھے اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں تلاشی مہم چلائی گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات کے سامان کو ضبط کرنے کے بعد فوری طور پر پولیس تھنہ درہال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 18/2018درج کردی گئی ہے تاکہ قانون کے مطابق معاملہ کی کاروائی شروع ہوسکے۔ وہیں اس موقع پر ایس ایس پی راجوری نے بتایا کہ منشیات مخالف مہم کا مقصد نوجوانوں اور کم عمر بچوں کو نشے سے بچانا ہے اور ہمارا مشن جاری رہے گا جب تک کہ ہم منشیات کو ختم نہ کردےں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے جو انسانی جسم کو آہستہ آہستہ ختم کرتا ہے اس لئے منشیات مخالف مہم میں پولیس کو تعاون دےں تاکہ ہم ماحول کو خوبصورت بنا یا جاسکے۔