راجوری میں قدرتی چشموں کی تعداد میں کمی باعث تشویش

0
0

چشموں کی حفاظت راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ دیہی پر عائد ہوتی ہے
عمرارشدملک

راجوری: ضلع راجوری خطہ پیرپنچال کا حسین اور خوبصورت علاقہ ہے بلند و بالا پہاڑ سر سبز میدان اور بڑی بڑی پانی جھیلیں تو وہیں قدرت نے ضلع راجوری کو بے شمار چشموں سے بھی نوازہ ہے۔ راجوری ضلع میں دیہات اور شہری علاقوں میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے کیونکہ چشموں کی حالت باعث تشویش ہے اور اس میں راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ دیہی ترقی برابر کی قصور وار ہیں کیونکہ چشموں کی خوبصورتی سے علاقہ کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگتے ہیں جس میں راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سیاحت) کا اہم رول بنتا ہے لیکن ضلع راجوری میں مشکل سے دو یا تین چشمے ایسے ہونگے جو کسی حد تک خوبصورت نظر آتے ہیں لیکن دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ محکمہ گراونڈ واٹر اور پی ایچ ای کا بھی اس میں اہم رول ہے لیکن جہاں تک بات کرے خوبصورتی منظر کی تو یہ سب محکمہ سیاحت یعنی راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کام ہے اور منریگا کے تحت بھی چشموں کو ڈیویلپ کیا جاسکتا ہے جس سے بے روزگاروں کو روزگار مل سکتا ہے اور چشموں کو بھی ڈیویلپ کیا جاسکتا ہے لیکن نہ تو محکمہ دیہی ترقی اور نہ ہی راجوری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے چشموں کو تحفظ فراہم کیا جس سے ان کی خوبصورتی کو بھی ظاہر کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں مختلف علاقوں کے لوگوں سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ چشموں کی وجہ سے پانی قلت محسوس نہیں ہوئی اور اب تو چشموں کی حالت بھی باعث تشویش ہے اس لئے انتظامیہ چشموں کی مرمت کرے جس سے خوبصورتی بھی ہو اور لوگوں کو پابی بھی مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا