راجوری میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں افسر زخمی:فوج

0
0

جموں، //جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ایک حادثاتی دھماکے میں میں ایک فوجی افسر زخمی ہوا ہے۔

ایک فوجی ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘راجوری سیکٹر میں ایک چوکی میں 5 اکتوبر 2023 کو ممکنہ طور پر ایک حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں ایک فوجی افسر زخمی ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ افسر کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔

پوسٹ کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا