راجوری میں بنیادی سہولیات کا فقدان:خورشید میر

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری ؍؍جب سے موسم سرما کا آغاز ہوا ہے راجوری میں عوام کو بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے جہاں تک بجلی کی ترسیل کا سوال ہے ریاست میں پیدا ہونے والی بجلی سے ریاستی عوام کو محروم رکھا گیا ہے اور یہاں پیدا ہونے والی بجلی بیرونِ ریاست فروخت کی جارہی ہے۔خورشید میرترجمان ڈی پی اے پی نے ان خیالات کا اظہار پریس نام سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا تمام تر آبی وسائل ریاست کے استعمال میں لانے جا رہے ہیں اور ریاستی عوام کے لئے یہ ایک شجرِ ممنوعہ کی طرح ہیں۔ یہی حالت پانی کی بھی ہے جو کہ انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت ہے جِس سے عوام کو محروم رکھا جا رہا ہے اور دورِ یزید کی یاد تازہ کی جا رہی ہے اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آبادی کے تناسب سے آبی ذخائر کو ترتیب نہیں دیا گیا ہے انہوںنے کہا عوام کو دی جانے والی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں انتظامیہ اہم کردار ادا کرے انہوںنے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی کا یہی ایک مذید راستہ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا