راجوری :دو الگ الگ حادثات

0
90

2افراد جاں بحق، پانچ دیگر زخمی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں دو الگ الگ حادثات میں کم از کم دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق راجوری میں قومی شاہراہ پر ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت زبیر احمد ساکن راجوری کے بطور کی گئی ہے۔ اس حادثے میں واجد حسین نامی نوجوان کو بھی چوٹ آئی ہے۔دریں اثنا راجوری کے ہی کلیاں نامی علاقے میں درمیانی شب ایک ٹیمپو حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ٹیمپو میں سوار 4 افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے محمد شکور نامی نوجوان کو مردہ قرار دیا۔حادثے میں زخمی ہوئے تین افراد کی شناخت محمد یعقوب شکیل احمد اور لال الدین کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا