راجوری حادثے میں 4 افراد ہلاک، 8 زخمی  

0
0

راجوری حادثے میں 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

  •  لازوال ڈیسک

راجوری// منگل اور بدھ کی درمیانی شب راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چار مسافروں کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مسافروں کو لے کر جانے والی ایک ایکو گاڑی صبح تقریباً 2:30 بجے تھنہ منڈی بھنگائی روڈ پر گہری کھائی میں گر گئی۔

واضح رہے گاڑی میں بارہ مسافر سوار تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ ان میں سے تین کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال تھنہ منڈی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

وہیں آٹھ زخمی مسافروں کا جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال، راجوری میں علاج کیا جا رہا ہے۔

اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت شمیم اختر (55) زوجہ منیر حسین، روبینہ کوثر (35) زوجہ پرویز احمد، زرینہ بیگم (38) زوجہ محمد اعظم اور محمد یونس (38) ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے، جو تمام بھنگائی کے رہائشی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا