راجناتھ سنگھ کاکشمیردورہ9ستمبرکومتوقع

0
0

سرینگر ، جموں اور لداخ میں تاجروں ، سیول سوسائٹیز اور اپوزیشن پارٹیوں سے ملاقی ہونگے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍مرکزی وزیر داخلہ 9ستمبر کو ریاست کے تین رروزہ دورے پر سرینگر پہنچ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ جموں ، سرینگر اور لہیہ میں سیول سوسائٹیز ، سیاسی پارٹیوں ، تاجروں کے ساتھ ملاقات کرئینگے اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے اُن کی رائے حاصل کرئینگے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ گورنر ، وزیر اعلیٰ کے ساتھ بھی ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریلی میں بھی وزیر داخلہ کی شرکت کا امکان ہے۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ریاست کے تین روزہ دورے پر سنیچر 9ستمبر کو سرینگر پہنچ رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے وزیرا عظم ہند نریندر مودی نے وزیر داخلہ کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ تینوں خطوں کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سرینگر ، جموں اور لداخ میں سیول سوسائٹیز ، تاجروں کے وفود سے ملاقات کرئینگے اور حالات کو معمول پر لانے کیلئے اُن کی رائے حاصل کرئینگے ۔ وزیر داخلہ گورنر این این ووہرا ، وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کرکے ریاست کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرئینگے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ریاست دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مشتبہ افراد پر نظر گزر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو متحر ک کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا