این آئی اے کی نگاہیں اب وائٹس ایپ گروپوں پہ

0
0

افرا تفری پھیلانے والے 177واٹس اپ گروپوں کی شناخت کادعویٰ
جے کے این ایس

سرینگر؍؍تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے 177مشتبہ وائٹس اپ گروپوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق مذکورہ واٹس اپ گروپ فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے موقعے پر لوگوں کو اکھٹا کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے مزید بتایا کہ 177وائٹس اپ گروپ زیادہ تر پاکستان اور خلیجی ملکوں میں چلائے جار ہے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی سے مزید معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گروپ 6ہزار 386فون نمبرات پر پیغامات پہنچارہے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے مشتبہ وائٹس اپ گروپوں کی شناخت کی ہے جنہیں گرفتار کرنے کیلئے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے موقعے پر لوگوں کی بھیڑ کو اکھٹا کرنے والے واٹس اپ گروپوں کے خلاف این آئی اے نے سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت تحقیقاتی ایجنسی نے 177مشتبہ وائٹس اپ گروپوں کی شناخت کی ہیں جو پاکستان اور خلیجی ملکوںمیں چلائے جار ہے ہیں۔ این آئی اے کے مطابق مذکورہ گروپ واٹس اپ پر افواہیں پھیلا کر نوجوانوں کو تشدد کیلئے اکسا رہے ہیں تاہم تحقیقاتی ایجنسی نے ایسے افراد کی شناخت مکمل کی ہے اور بہت جلد انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے مطابق مذکورہ گروپ 6ہزار 386نمبرات پر پیغامات پہنچا رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے واٹس اپ گروپوں کے ذریعے افواہیں پھیلانے والوں کی شناخت کیلئے انٹیلی جنس بیورو کی بھی خدمات حاصل کی ہے جبکہ جی پی ایس اور سٹیلائٹ کے ذریعے بھی ایسے افراد کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اس سلسلے میں ایک ڈوزئیر تیار کیا ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ذرائع کے مطابق وائٹس اپ گروپ جن کی شناخت ’’ویلی آف ٹیرس ، پلوامہ ربلز ، فریڈم فائٹز ، تحریک آزادی ۳۲۱اور الجہاد کے بطور ہوئی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے افراد کی شناخت کیلئے مواصلاتی کمپنیوں کے ساتھ بھی رابط قائم کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ سنگبازی کرنے والے نوجوانوں کو پیسے بھی فراہم کئے جار ہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا