راجستھان میں دونوں اسمبلی حلقوں میں کانگریس آگے

0
0

جے پور، 24 اکتوبر (یو این آئی) راجستھان میں دو اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کی ابتدائی گنتی میں دونوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
جھنجھنو ضلع کے منڈاوا اسمبلی حلقے میں کانگریس کی ریٹا چودھری اور ناگور ضلع کے کھینوسر اسمبلی حلقے میں کانگریس کے ہریندر مردھا پہلے دور کی گنتی میں آگے چل رہے ہیں۔ پہلے یہ دونوں سیٹیں بی جے پی کی تھیں۔ منڈاوا میں نریندر کھیچڑ ارکن اسمبلی تھے جو بعد میں ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ اسی طرح کھینوسر میں پچھلی بار رالوپا کے ہنومان بینی وال رکن اسمبلی تھے جو ناگور سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ اس وجہ سے خالی ہوئیں سیٹوں پر ضمنی چناؤ کرایا گیا تھا۔
ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کھینوسر میں ہنومان بینی وال کے بھائی نارائن بینی وال انتخاب لڑرہے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا