دیوریا:عصمت دری کا ملزم پولیس انکاونٹر میں گرفتار

0
0

دیوریا:26اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع دیوریا میں پولیس سیکورٹی سے فرار ہوئے عصمت دری کے ملزم کو پولیس نے ایک مختصر مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کو پیر میں گولی لگی ہے۔ اسے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔
اڈیشنل ایس پی دیپیندر چودھری نے پیر کو بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے کے ایک محلے میں دوکان پر سامان لینے گئی ایک سات سال کی لڑکی کے ساتھ اتوار کو دوسرے سماج کے ایک دوکاندر نے عصمت دری کی تھی۔ پولیس نے اس کو کل ہی گرفتار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش سیف اللہ کی طبیعت خراب ہونے پر پولیس دیر رات اسے اسپتال لے جارہی تھی کہ اس درمیان وہ پولیس کو دھکا دے کر فرار ہوگیا تھا۔ ملزم بدمعاش کی تلاش کے لئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔پیر کی علی الصبح صدر کوتوالی علاقے کے سونو گھاٹ کے نزدیک تلاش کے لئے لگائی گئی ٹیم کے ساتھ ملزم کی پولیس مڈھ بھیڑ میں اسو پیر میں گولی لگی ہے۔ جسے گرفتار کر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا