دیسی شراب کے بیگ سمیت رام نگر پولیس کے ہتھے چڑھا نوجوان

0
0

ونے شرما
ادھمپوررام نگر تھانہ انچارج سنجیو رینا نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رام نگر بس اڈے کے قریب ایک نوجوان سے 26 دیسی شراب کی تھیلیاں ضبط کیں ۔معلومات کے مطابق رام نگر تھانہ انچارج سنجیو رینا کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ایک نوجوان دیسی شراب کی تھیلیاں لے کر بسنت گڑھ علاقے کی طرف لے کر جانے کے لئے رام نگر بس اڈے کے پاس بس کے انتظار میں کھڑا ہے۔ وہیں رام نگر تھانہ انچارج سنجیو رینا ٹیم سمیت بس اڈے پر پہنچے اورمذکورہ نوجوان کے تھیلے کی جانچ کی اور جانچ کے دوران 26 تھیلیاں مذکورہ نوجوان سے برآمد کر مذکورہ نوجوان کو موقع پر پکڑ کر حراست میں لیا جس کی شناخت جگل کشور ولد بگی رام ساکنہ ٹھاکرائی بسنت گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا