دیسی شراب کے بیگ سمیت اسمگلر چڑھا پولیس کے ہتھے

0
114

ونے شرما
ادھمپور//مجالتا تھانہ انچارج نے ایک خفیہ معلومات کی بنیاد پر ناکے کے دوران 38 دیسی شراب کے بیگ سمیت ایک شخص کو پکڑ کر حراست میں لیا۔.
معلومات کے مطابق مجالتا تھانہ انچارج عرفان پرویز کو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ایک شخص جوکہ مسافر گاڑی میں سوار دیسی شراب کی تھیلیاں لے کر مجالتا علاقے کی طرف آ رہا ہے ۔وہیں مجالتا تھانہ انچارج نے مجالتا علاقے واقع دھارروڈ پر ناکہ لگا دیا اور وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنا شروع کر دی تفتیش کے دوران جیسے ہی وہ گاڑی ناکے پر پہنچا تو اسے انکوائری کیلئے روکا گیا اور گاڑی میں سوار لوگوں کے تھےلو چیک کرنا شروع کر دی اور جیسے اس شخص کے تھیلے کی جانچ کی تو اس کے تھیلے میں 38 دیسی شراب کی تھیلیاں برآمد ہوئی جسے موقع پر ہی پکڑ کر حراست میں لے لیا گیا۔ جس کی شناخت سن دکھوں رام ولد دھنورام رہائشی مجالتا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا