نئی دہلی، 23اکتوبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے دیوالی سے پہلے دہلی کے غیرقانونی کالونیوں میں رہنے والے چالیس لاکھ لوگوں کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے بدھ کو یہاں کے باشندوں کو مالکانہ حق دینے کا اعلان کیاوزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیاشہری ترقیات کے وزیر ہردیپ پوری نے پریس کانفرنس میں کابینہ میں دہلی کی غیرقانونی کالونیوں کے سلسلہ میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں بتایا مسٹر پوری نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے 1797 غیرقانونی کالونیوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہوگا