دہلی سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ مدینہ منورہ روانہ

0
65

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حج 2024 کے لیے اترپردیش، دہلی اور بہار کے 285 عازمینِ حج پر مشتمل آج 9 مئی 2:20بجے آئی جی آئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمنل 3 سے سعودی ائیر لانز کی پہلی حج چارٹر فلائٹ SV 3767 دہلی سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی ۔ دہلی سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ 25 مئی تک جاری رہے گا ۔واضح رہے حج 2024 میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ہندوستان سے ایک لاکھ چالیس ہزار حجاج جائیں گے جس میں سے تقریباً 16500 عازمین دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ جبکہ سب سے زیادہ تقریباً 35000 حجاج ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔
اس موقع پر آئی جی آئی ائیر پورٹ پر عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای،او اور وزراتِ اقلیتی امور حکومت ہند میں ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی، آر، ایس نے بتایا کہ حج 2024 کو سہولیات اور آسانیوں سے پْر بنانے کے لیے ہر سطح پر قبل از وقت کوشش کی گئی ہے۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود کہیں نہ کہیں کمی رہ سکتی ہے۔ آپ اور ہم ہمیشہ سے سْنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سفر حج مشکلات کا مجموعہ ہے۔
ڈاکٹر آفاقی نے عازمین کو بتایا سے اپیل کہ سفر حج اور ادائیگی حج میں آسانی پیدا کرنے کے لیے وزارتِ اقلیتی امور حکومت ہند کی جانب سے تیار کردہ حج سویدھا ایپ کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور اْس کا بھر پور فائدہ اْٹھائیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم خرچ پر جارہے عازمین سے گزارش کی حج میں دشواریوں سے محفوظ رہنے کے لیے حکومتِ ہند اور مملکتِ سعودیہ عرب کے قوانین پر بھی پورا عمل کریں۔اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نظیم احمد، وزراتِ اقلتی امور میں ڈپٹی سیکریٹری انکور یادو، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذمہ داران اور تمام متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ آفسران موجود تھے۔ ڈاکٹر آفاقی نے آج دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے دفتر واقع حج منزل کے تمام سیکشن اور حج کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور حجاج کی سہولیات کے لیے ہدایات دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا