’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی ہمارا مشن ‘

0
0

جموں وکشمیرمیں الیکشن عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یہاں سے واپس چلا جائوں گا :منوج سنہا
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہاکہ کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی چھوڑنی پڑی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں حالات بہتر ہو چکے ہیں ، دہشت گردی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونین ٹریٹری میں الیکشن عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یہاں سے واپس چلا جائوں گا۔ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین ایسوی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے حوالے سے جو فیصلے لئے اس سے یہاں سبھی فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا حق ملا ہے۔منوج سنہا نے کہا :’’وادی مشکل وقت سے گزری ہے تاہم اب حالات بہتر ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی ہمارا مشن ہے اور بہت جلد جموں وکشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ان کے مطابق کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے ہی وادی چھوڑنی پڑی۔ منوج سنہا نے کہاکہ دباو میں آکر کشمیری پنڈتوں کو اپنی جائیداد چھوڑنی پڑی لیکن میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اب حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی خاطر کشمیری پنڈتوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے۔ایل جی منوج سنہا کے مطابق کچھ عناصر راجوری اور پونچھ میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے پی ایم پیکیج و دیگر ملازمین کے حقیقی مسائل حل کرنے کی اور خصوصی توجہ مرکوز کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:’’جموں اور سری نگر میں کچھ لوگ اپنے بیانات بدلتے رہتے ہیں۔‘‘عزت مآب ایل جی نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں منوج سنہا کو جموں وکشمیر میں الیکشن لڑنا ہے لیکن میں انہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ مجھے یہاں کوئی الیکشن نہیں لڑنا ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یونین ٹریٹری سے واپس چلا جائوں گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا