حکومت نے پنچایت حلقوں کو چلانے کیلئے بی ڈی اوز کو ایڈ منسٹریٹر مقرر کیا

0
0

لازوال ڈیسک

جموں ؍؍ حکومت جموں و کشمیرنے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز (بی ڈی اوز) کو اَپنے دائرہ اِختیار میں آنے والے پنچایت حلقوں کے معاملات چلانے کے لئے 10؍ جنوری 2024ء سے یا اَگلے حکم تک چھ ماہ کی مد ت کے لئے ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا ہے ۔ اِس سلسلے میں آج یہاں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے یہ تقرریاں حلقہ پنچایت (ایس) کی معیاد 9؍جنوری 2024ء کی مدت ختم ہونے پر کی ہیں اور اس بات سے مطمئن ہونے پر کہ حلقہ پنچایت (ایس) فوری طور پر تشکیل نہیں دی جاسکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا