دھڑہ کی عوام نے محکمہ جل شکتی پر لگایا بدعنوانی کا الزام

0
0

کہا پہلے کروڑوں کی لفٹ اسکیم برباد، اب جل جیون مشن بھی مفاد پرستوں کے ہاتھوں بربادی کا شکار
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی کے دھڑہ موربن کنال سے دھڑہ موہربن لفٹ سکیم پر کروڑوں کی رقم صرف کی گئی۔ اس سکیم کے تحت بڑے بڑے ٹنک بنائے گئے۔لفٹ سکیم کو کارگر بنانے کے لئے ٹرانسفارمر اور دیگر سازو سامان بھی تباہ وبرباد ہوچکے ہیں۔کچھ سامان پڑاپڑا زنگ الو دہ ہورہاہے۔ساتھرہ کنال سے دھڑہ مہوربن تک یہ لفٹ سکیم کے تحت چار بیس بیس ہزار گیلن پانی کے ٹنک بنائے گئے۔ ان ٹنکوں کی حالت پر عوام کی تشویش اور اس وقت جل جیون مشن سکیم کے حوالے سے بھی عوام کو سخت تشویش ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے دھڑہ پنچائیت کے نوجوان سجاد احمد نے کہاکہ دھڑہ پنچائیت میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے قریب آٹھ کروڑ روپیہ کا پروجیکٹ تباہ وبرباد کردیاہے۔ جس کا پنچائیت کی ایک وارڈ کے علاوہ تمام دھڑہ اور مہوربن کے لوگ پانی سے محروم ہیں۔ ان کے علاوہ مولانامنظور احمد جو کہ ایک سماجی اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے ضلع ترقیاتی کمشنر ہونچھ سے دھڑہ پنچائیت میں لفٹ سکیم اور اب جل جیون مشن میں ہیراپھیری کو لیکر کمشن مقرر کرنے اور پورے معاملہ کی جانچ کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کیاکہ محکمہ کے اے ای ای کے مطابق یہاں موہربن اور دھڑہ میں جل جیون مشن کا 40فیصدی کام ہوچکاہے۔لیکن یہاں زمینی حقائق کو دیکھاجایتو صرف پانچ سے دس فیصدی کام ہی ہواہے۔ وہ بھی انہیں لوگوں کو لائین لگی ہیں۔جنہیں پہلے بھی لفٹ سکیم کے ایک ٹنک سے پانی ملتاتھا۔ اب بھی بھی اس سکیم کو چند مفاد پرست لوگ ہی متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے ساتھ ملکر ہڑپ کرنے کے درپہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کینگر سے آنے والا پانی دھڑہ کے تمام لوگوں کو سیراب کرسکتاہے۔ لیکن اس کو بھی دوسری جانب دیاجارہاہے۔ انہوں نے محکمہ سے ایک بار پھر مانگ کرتے ہوئے علاقہ کے لوگوں سے ملکر عوام کی مرضی کے مطابق ہر گھر نل اور جل سکیم کو کارگر بنایاجائے۔ان کے علاوہ متعدد لوگوں نے بھی انتظامیہ سے جل جیون مشن سکیم کو صیح طور لگانے کی اپیل کرتے ہوے پہلے لفٹ سکیم کی طرح برباد ہونے سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا