دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں: راگنی نائک

0
0

کہامیں نے رجت شرما کے خلاف فوجداری معاملے درج کرائے ہیں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کی ترجمان راگنی نائک نے منگل کو کہا کہ انہوں نے سینئر ٹی وی صحافی رجت شرما کے خلاف بدسلوکی کی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔مسز نائک نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مسٹر شرما نے ان کے ٹی وی چینل پر لائیو بحث کے دوران ان کے لئے غلط الفاظ کہے ، اس لیے انہوں نے مسٹر شرما کے خلاف فوجداری معاملے درج کرائے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا ’’مسٹر شرما نے براہ راست بحث کے دوران مجھے ’گالی‘دی،‘‘۔ ایک عوامی پلیٹ فارم پر غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے میری توہین کی گئی۔مسز نائک نے کہا کہ مسٹر شرما کے خلاف دو کیس درج کرائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر شرما نے انہیں پریس کانفرنس نہ کرنے کی دھمکی بھی دی اور کہا اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ انہوں نے اسے مسٹر شرما کا ’گیدڑ بھبھکی‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں۔ترجمان نے جذباتی انداز میں کہا کہ عوامی پلیٹ فارم پر ان کی توہین کی گئی ہے۔ وہ اس زیادتی کو برداشت نہیں کرپارہی ہیں۔ ان کے بچوں، کنبہ کے دیگر افراد اور لاتعداد حامیوں کے سامنے ان کی توہین کی گئی، اس لیے بیٹیوں کو عزت دینے کی بات کرنے والی حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا