کہاملک کا ہر کام سب کا ساتھ، سب کا وکاس بنیادی اصول کی بنیاد پر متحد ہو کر کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے بنیادی فلسفے پر کام کرتے ہوئے حکومت کا مقصد تمام چھ اقلیتی برادریوں کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد مسٹر رجیجو نے آج صحافیوں سے کہا کہ ملک کا ہر کام سب کا ساتھ، سب کا وکاس بنیادی اصول کی بنیاد پر متحد ہو کر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی اقلیتی وزارت میں رہ چکے ہیں اور یہ بہت اہم وزارت ہے جس میں کئی کمیشن اور بورڈ ہیں۔
مسٹر رجیجو نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے مسٹر مودی کے عزم کو پورا کرنے کے لئے سماج کے تمام لوگوں کو جوڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پارلیمانی امور کے وزیر کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ٹھوس اقدامات کرنا ہے تاکہ ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب پورا ہو سکے۔مسٹر رجیجو کے ساتھ جارج کورین نے اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا۔