دکھتی عوام کی نبض محکمہ صحت کی ہاتھوں میں سرکاری ادویات بیچاری عوام تک پہنچائی جائے ، سب اسپتال مہور کا معاملہ افسوس ناک

0
53

آر جے بشیر
مہور مہور میں ادویات کو جلانے کے واقعہ کے بعد اگر چہ کسی حد تک یہاں پر حالات سدھرے اور لوگوں کو ادویات مل رہی ہیں لیکن بات یہاں ہی ختم نہیں ہو جاتی ہے بلکہ اصل قصوروار بی ایم او ابھی بھی بری الذمہ کیوں ہے ۔ اگر پہلے سے ہی یہاں کی انتظامیہ نے نظر رکھی ہوئی ہوتی تو آج یہ واقعہ پیش نہ آتا ۔ مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت جو ایک اہم ادارہ ہے اور لوگوں کی زندگیوں کا واستہ اور لوگوں کی امیدیں اُن کے ساتھ جڑی ہوئی ہوتی ہیں اور ڈاکٹر جسے مسیحا بھی کہا جاتا ہے اور اگر یہی مسیحا قصائی بن جائےں گے اور لوگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹتے نظر آئےں گے تو لوگ پھر کس پر اُمید کریں گے ۔مہور سب ڈویژن کا یہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال جس کے ساتھ یہاں کے ہزاروں لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں اور دور دور سے لوگ اپنا علاج کروانے کے لئے یہاں آتے ہیں لیکن اگر یہاں کی انتظامیہ کی طرف دیکھا جائے تو ناقص ہے ۔ یہاں پر صرف ایک دوائی کی بات نہیں بلکہ یہاں پر باقی چیزوں کی طرف بھی نظر دوڑانے کی ضرورت ہے ۔ آیا یہاں پر دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو وہ سہولیت میسر ہوتی ہے جو سرکارعوام کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں رکھتی ہے اگر نہیں تو پھر یہ کس کی کمزوری ہے کہ یہ سرکاری ہسپتال دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں اور ہر ایک انسان یہاں سے مایوس ہو کر ہی لوٹتا ہے اور پھر نجی کلنوں پرجا کر بھاری رقم دے کر اپنا علاج کرواتے ہیں یا پھر غریب لوگ تڑپ پڑپ کر بیماری کی ہی صورت میں آخری سانس لیتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا