دونوں کا معاشقہ ایک ہی لڑکی کے ساتھ چل رہا تھا!

0
0

طالب علم پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، ایک ہی لڑکی کے ساتھ محبت جھگڑے کی وجہ بنی: پولیس
یواین آئی

سری نگر؍؍قمریہ پارک گاندربل میں طالب علم پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو قمریہ پارک گاندربل میں دو افراد کے مابین کسی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس دوران ایک طالب علم جس کی شناخت محمد عرفان ولد عبدالحمید شیخ ساکن سالورہ گاندربل کے بطور ہوئی پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی زخمی طالب علم کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او گاندربل انسپکٹر منظور احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔ان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ابرار احمد پرے ولد محمد اسماعیل پرے ساکن رنگل ناگہ بل نے طالب علم پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں 271/2023زیر دفعات 352,323,341آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی گاندر بل کی ہدایت ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر کی نگرانی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر ملزم کو ناگہ بل چوک سے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں کا معاشقہ ایک ہی لڑکی کے ساتھ چل رہا تھا جو لڑائی کا باعث بنا۔قمریہ پارک گاندربل میں دونوں کے درمیان اسی معاملے پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے بعد میں جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا