’دونوں مخالفوں نے اپنی حرکتوں کے لیے معافی مانگی‘

0
0

سپریم کورٹ نے بابا رام دیو، بال کرشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بند کردی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشن کے خلاف شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی منگل کو بند کر دی ۔جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے یہ فیصلہ اس حقیقت کے پیش نظر دیا کہ انہوں نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے معاملے میں دیے گئے حلف کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔ بنچ نے کہا کہ دونوں مخالفوں نے اپنی حرکتوں کے لیے معافی مانگی۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی طرف سے 2022 میں ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی، جس میں پتنجلی اور رام دیو کی طرف سے کووڈ ویکسینیشن مہم اور جدید طبی مشق کے خلاف مہم چلا کر ہتک عزت کا الزام لگایا گیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے 27 فروری کو بابا رام دیو اور بال کرشن کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا اور مختلف بیماریوں کے علاج کا دعویٰ کرنے والے پتنجلی کے "گمراہ کن اور جھوٹے” اشتہارات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بابا رام دیو کی طرف سے چلائی جانے والی کمپنی کو اب سے ایسے اعلانات کرنے سے روک دیا تھا۔
کمپنی اور اس کے منیجنگ ڈائریکٹر آچاریہ بال کرشن کو وجہ بتاؤ توہین کا نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ پورے ملک کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے 19 مارچ کو رام دیو اور بال کرشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میں وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب داخل کرنے میں ناکام رہنے پر ذاتی طور پر حاضر ہوں۔
سپریم کورٹ نے 2 اپریل کو ان کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ "سادہ اور دکھاوٹی” تھا اور انہوں نے "مکمل نافرمانی اور جارحیت” کا مظاہرہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے ایک بار پھر مختلف بیماریوں کے علاج کا دعویٰ کرنے والے گمراہ کن اشتہارات کے سلسلے میں 10 اپریل کو ان کی طرف سے پیش کردہ معافی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 16 اپریل کو عدالت نے انہیں کیس میں "اپنے دفاع کے لیے اقدامات کرنے اور اپنی دیانتداری دکھانے” کے لیے مزید وقت دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ملک کے بڑے قومی روزناموں میں معافی نامہ شائع کیا جس کے بعد عدالت نے معافی قبول کر لی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا