دنیا میں امریکی اجارہ داری کا خاتمہ جلد ہوگا

0
0

۰۰۰
مشرف شمسی
۰۰۰
یوکرین کی لڑائی روس تقریباً جیت چکا ہے۔یوکرینی صدر زیلینسکی روس کے ساتھ امن سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار تھے تبھی امریکہ اور یورپی ممالک کے دباؤ میں روس کے ساتھ امن سمجھوتہ کرنے سے پیچھے ہو گئے۔یوکرین اس کا مطلب خود سپردگی کے لئے تیار ہے لیکن یوکرین کی خود سپردگی کا مطلب مغربی ممالک کی شکست سے مترادف ہے۔
یوکرین کی شکست کے بعد اگر غزہ میں اسرائیل جنگ بندی کے لئے تیار ہو جاتا ہے تو غزہ میں اسرائیل کی شکست سے تعبیر کیا جائیگا اور اسرائیل کی شکست کا مطلب امریکہ اور یورپ ممالک کی شکست ہوگی۔اس لئے امریکی صدر دکھاوے کے لئے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے پر ناراضگی دکھاتے ہیں لیکن امریکی صدر یا امریکا کسی بھی حال میں غزہ میں اسرائیل کی شکست دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔غزہ میں اسرائیل کی شکست کا مطلب ہے امریکہ کا خطّے عرب سے باہر کا راستہ دیکھنا اور دنیا میں اپنی اجارادری کا پوری طرح خاتمھ۔
جہاں تک غزہ میں اسرائیل نے مصر سے لگے رف? پر حملھ شروع کر دیا ہے۔رفہ پر حملے کا مطلب ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنا ہے۔غزہ سے فلسطینی نکل جاتے ہیں تو اسرائیل اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹ سکتا ہے لیکن غزہ کو نیست نابود کر اسرائیل بھی نہیں بچ سکتا ہے۔حزب اللہ اسرائیل پر لگاتار حملے کر رہا ہے۔حالانکہ حزب اللہ کے حملے کو روکنے کے لئے یورپ کی جانب سے پوری کوشش ہو رہی ہے لیکن اسرائیل اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں آتا ہے تو اسرائیل کے لئے اپنی زمین بچانا مشکل ہو جائے گا۔حزب اللہ کے ساتھ شام بھی میدان جنگ میں آئیگا۔شام کے پاس اپنا ایئر فورس بھی ہے تو اس لیے شام کے جنگ میں شامل ہونے سے اسرائیل کی مشکل بڑھ جائے گی۔کل ملا کر امریکہ کے لئے چاروں جانب شکست ہی شکست ہے۔جلد ہی دنیا سے امریکی اجارہ داری ختم ہونے والی ہے اور چین اور روس کا نئے ورلڈ آرڈر میں مکمل کنٹرول ہوگا۔
٭٭٭

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا