دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے اسکول جانے والے بچوں سمیت مختلف قیمتی جانوںکا ضیاع

0
0

جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کا اظہار رنج و غم ، لواحقین سے اظہار ہمدری ، پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے آج صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے اسکول جانے والے بچوں سمیت مختلف قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیا ہے۔وہیںایک بیان میں، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے ان لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جنہوں نے ڈوبنے کے اس المناک واقعے میں اپنے عزیز وںکو کھو دیا ہے۔ پارٹی نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے لیے ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لیے دعا کی۔
وہیںاس واقعہ نے پوری جموں و کشمیر پردیش کانگریس کو مایوس کیا ہے۔ ہمارے خیالات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ضلع انتظامیہ کو موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے تھا بلکہ کسی بھی قسم کے سانحات سے بچنے کے لیے اسکولوں کو ایک دن کے لیے بند کرنا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، کانگریس نے مزید کہا۔ جائے حادثہ پر پل کی فوری تعمیر کی جائے تاکہ مستقبل میں مزید واقعات سے بچا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا