درہال پنچایت حلقہ تھنہ منگ میں ٹاٹا میجک نے ایک لڑکے کو کیا شدید زخمی

0
0

زبیر ملک
درہال؍؍ایک ٹاٹا میجک زیر رجسٹریشن نمبر JK11E2408 سے ایک لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔میجک جو بڑی درہال سے در ہال بس اسٹینڈ کی اور جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں ایک لڑکا سکول سے آ رہا تھا اس کو ٹکر لگی ڈرائیور نامعلم ہے ۔موقع سے گاڑی لے کر فرار ہو گیا تاہم پولیس کو اطلاع ملنے پر انہوں نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔جب لڑکے کے وارث تھنہ در ہال میں پہنچے تو معلوم ہوا کہ لڑکے کا نام عارض اشفاق ولد اشفاق احمد جو بڑی درہال کا رہنے والا ہے جسے علاج کے لیے SDH درہال میں لایا گیا۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 20/2023 u/s 279/337. آئی. پی. سی . پولیس سٹیشن درہال میں درج کیا گیا اس کے بعد لڑکے کی حالت تشویش ناک دیکھ کر درہال سب ڈسٹرکٹ شفاخانہ سے راجوری میڈیکل کالج میں روانہ کیا گیا تاکہ وہاں اس کا علاج معالجہ ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا