علماء کرام دانشوران ملت وقف بورڈ کے ذمہ داران و عملہ کے علاوہ ہزاروں عقیدت مندوں نے کی بھرپور شرکت
منظور حسین قادری
راجوری؍؍ریاست جموں وکشمیر اور خطہ پیرپنچال کی روحانی وعبقری ہستی محتشم حضور شہنشاہ جبال والی لامثال مرجع خلائق فیض عالم جہاں پناہ بابا سیّد غلام شاہ بادشاہ کے سالانہ عرس پاک کی روح پرور منعقدہ تقریبات آستانہ عالیہ شاہدرہ شریف پر وقف بورڈ چیئر پرسن ڈاکٹردرخشاں اندرابی وقف بورڈ اسپیشل آفیسر سید ماجد جہانگیر وقف بورڈ ایڈمنسٹریٹر عاشق رفیق ملک کی مجموعی نگرانی میں انعقاد پذیر ہوئیں حسب دستور آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا جبکہ شعراء اسلام نے خراج عقیدت بحضور سرور کائنات وشہداء کربلا اور مناقب درشان اہل اللہ پیش فرما کر روحانی قلبی سکون حاصل کیا وہیں وقف بورڈ چیئر پرسن خطہ پیرپنچال کے مقتدر علماء کرام ومشائخ عظام ارباب علم ودانش کی موجودگی میں مختلف مدارس سے اسلامیہ سے آئے ہوئے طلبہ کے مابین قرأ ت ونعت کا مسابقہ ہوا جس میں اول دوم سوم پوزیشن پر متمکن کے ساتھ ساتھ جملہ طلبہ کو انعام واکرام اور دادوتحسین سے نواز دوسری نشست میں علماء کرام نے اپنے مواعظہ حسنہ کے ذریعہ خراج عقیدت بحضور شہداء کربلا اور صاحب مزار کی دینی خدمات کشف وکرامات سامعین حاضرین وناظرین کی سماعتوں کے حوالہ کرتے ہوئے ان کے نقوش راہ اپنانے اور مخلوق خداوندی کے تئیں ایثار وہمدردی برقراری روداری و ہم آہنگی پر زوردیا نشت سوم میں ختمات معظمات اورادووظائف کے ساتھ دعائیہ کلمات پر تقریبات اختتام پذیر ہوئیں۔ واضح ہو اس بار وقف بورڈ کی طرف سے اعلیٰ انتظامات کو زائرین نے مثالی قرار دیا اور کہا کہ وقف بورڈ کی اصلاحات جاری ہیں اور یہاں زائرین کی سہولیات کے لئے مجوزہ منصوبہ جات کے خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوں گے اور انسانیت کی بقاء فروغ سلوک تصوف ووراع کے لئے مؤثراقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر ارباب علم دانش نے وقف بورڈ چیئر پرسن ڈاکٹر انداربی کی پوری ٹیم کو تہنیت وتبریک سے نواز ا۔وہیں ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے یہاں کی عوام کے بے لوث تال میل اور جذبہ ارادت سلف صالحین وبزرگان دین مودت اہل بیت کو مثبت فکر کی نہج پر قابل ستائش قراردیا طاعت الٰہی اتباع سنت سلامتی ایمان وایقان فروغ طریق سواد اعظم وابستگی بزرگان دین فراوانی رزق وارزاق اور ریاست وملک میں پائیدار امن وامن کے لئے علماء ومشائخ کو ہمہ وقت دعاکی درخواست کی۔ اس موقع پر تقریبات عرس تکمیل ہونے پر وقف بورڈ کے ذمہ داران وخدمتگاروں کی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔