حالیہ بارشوں کی قہر سامانیوں کے بعد اب جنگلی درندوں کے قہر کی باری

0
0

انتظامیہ دیہی علاقوں میں بروقت انتظامات بچائو کا بندوبست کرے:حاجی محمد اکرم
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ میں حالیہ بارشوں کی قہر سامانیوں سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے نقصانات ہوئے۔ جس کولیکر سرپنچ لورن ونڈ تانترے حاجی محمد اکرم تانترے نے ’لازوال ‘کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اس سال شدید بارشوں سے لورن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زمینوں اور میواجات ،کا شدید نقصان ہواہے۔ابھی بھی بارشیں روکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایسے میں فصلوں اور مویشیوں کا چارہ بھی تباہی کے دھانے پر ہے۔لورن میں اس سال بارشوں سے میواجات،کے بعد اب فصلوں کا بھی بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی کا اندیشہ ہے۔اور ساتھ میں اب جنگلی جانوروں کا قہر بھی جاری ہے۔ حاجی محمد اکرم نے کہاکہ اب جبکہ فصل اور گھاس اپنے شباب پر ہے۔ایسے میں جنگلی درندوں کی امد بھی آبادی میں بڑے پیمانے پر دیکھی جارہی ہے۔ جس سے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔کیونکہ اس سے قبل بھی کئی لوگوں پر ریچھ حملہ آور ہوچکاہے۔ جن میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے اور کچھ بال بال بچے ہیں۔انہوں نے محکمہ والڈلائیف کے کارکنان اور ذمہ داران سے مانگ کی ہے کہ وہ علاقہ میں اپنی سرگرمیاں جاری کریں۔درندوں کو بھگانے کے لئے بندوسبت کریں اور وقت سے جانکاری فراہم کریں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ اس وقت لورن کی تمام پنچائیتوں کے ساتھ ساتھ پنچائیت تانترے گام میں بارشوں سے ہوئے نقصانات کا معائینہ کروایاجائے اور لوگوں اور فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لئے محکمہ کو ھدایات جاری کریں تاکہ محکمہ متحرک ہواور لوگوں کا جان مال کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا