عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کا عزم کریں: شیو سینا
لازوال ڈیسک
جموں// شیوسینا (یو بی ٹی) جموںکشمیر یونٹ کی پالیسیوں اور نظریات سے متاثر ہو کر تقریباً دو درجن نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پارٹی جموں کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی موجودگی میں جموں ڈویژن کے بڑی برہمنہ اور ہیرا نگر علاقوں کے تقریباً دو درجن مقامی لوگوں نے شیوسینا (یو بی ٹی) میں اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔وہیںاس موقع پر موجود جنرل سکریٹری وکاس بخشی، نائب صدر بلونت سنگھ اور سنجیو کوہلی، صدر کامگار راج سنگھ نے شیو بندھن اور پارٹی نشان کے ساتھ نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔
ساہنی نے پارٹی ہیرا نگر یونٹ کا اعلان کیا اور اجے کمار کو صدر، اشونی کمار کو ورکنگ صدر، راکیش کمار کو جنرل سکریٹری، وویک ورما کو سکریٹری، رمپی شرما کو صدر یوتھ یونٹ اور ہمت کمار کو یوتھ کا نائب صدر مقرر کیا، جب کہ دیا رام اور پرتھوی سنگھ کامگھر ونگ کا صدر اور نائب صدر مقرر کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی شام لال کو بلاک بڑی برہمن کا صدر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر موجود تمام رہنماؤں نے اپنی ثقافتی شناخت کے تحفظ، مقامی لوگوں کے حقوق کی بحالی اور معاشرے کی خدمت کا عہد کیا۔شیوسینا (یو بی ٹی) کی پالیسیوں سے متاثر درجنوں لوگ پارٹی میں شامل ہوئے۔