بلاک آر ایس پورہ کے گاؤں جندلارہ میں ایس ایس ایچ یونٹ کا قیام

0
0

منشیات کی لت جموں و کشمیر کے مستقبل کے لیے خطرہ: راجیش کیسری
لازوال ڈیسک
جموں//شیوسینا ہندستان نے جموں و کشمیر کے صدر راجیش کیسری کی صدارت میں یہاں بلاک آر ایس پورہ کے گاؤں جندلارہ میں پارٹی کی یونٹ تشکیل دی جس میں تھوڈو رام کو صدر، کلوندر کمار کو نائب صدر، سومناتھ کو خزانچی، سورن کمار کو جنرل سیکرٹری، راجن کمار کو گاؤں کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ وہیں نئی یونٹ کو نائب صدر بلویر کمار نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ کیسری نے پارٹی میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا ہندوستان ایک سال سے منشیات کے خلاف مہم چلا رہی ہے، جس کے لیے ہم گاؤں گاؤں گئے اور لوگوں کو منشیات بیچنے والوں کے خلاف پولیس کے ساتھ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے آگاہی کیمپوں کا انعقاد کیا تاکہ جو لوگ ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہیں پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا سکے کیونکہ یہ لوگ نشہ کرکے ہماری نوجوان نسل کا مستقبل خراب کر رہے ہیں۔
وہیں جو لوگ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں ان کو گاؤں کی حدود سے نکال باہر کیا جائے۔کیونکہ منشیات فروش معاشرے اور ملک کے دشمن ہیں۔ ایسے لوگوں کو معاشرے میں رہنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ وہ جیل کے مستحق ہیں جو ان کا اصل گھر ہے ۔کیسری نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ منشیات کے خاتمے کی رفتار کو کم کیا جائے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے سب سے پہلا اور اہم قدم جو جموں و کشمیر کی حکومت کو اٹھانا ہے وہ منشیات فروشوں، افیون کی کاشت کرنے والوں اور سائیکو ٹراپک ادویات فروخت کرنے والی کیمسٹ کی دکانوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا