دارجلنگ میں کوہ پیمائی کا بنیادی کورس

0
0

این سی سی ڈائریکٹوریٹ جے کے اینڈ ایل نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ کے کیڈٹ موہت کنتھیا نے دارجلنگ میں ایک بہت ہی مشکل کوہ پیمائی کورس میں برتری برقرار رکھی ہے۔ جموں گروپ کی 4 جے کے این سی سی بٹالین سے تعلق رکھنے والے جی ڈی سی کٹھوعہ کے کیڈٹ موہت نے کورس کے بہترین طالب علم کے طور پر پوڈیم میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 42 امیدواروں میں سبقت حاصل کی۔کیڈٹ نے 14 کلومیٹر فزیکل اینڈیورنس ٹیسٹ، گلیشیر اور آئس کلائمبنگ، اسپورٹس وال کلائمبنگ، راک کلائمبنگ، ریپلنگ، راک کرافٹ، ٹینٹ پچنگ، میپ ریڈنگ، تحریری ٹیسٹ اور ڈسپلن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس سلسلے میں بٹالین کمانڈر کرنل رام مادھوکر شرما اور اے این او لیفٹیننٹ دیا رام کی طرف سے صحیح انتخاب اور مسلسل حوصلہ افزائی کے ذریعے کیڈٹ کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کارکردگی انسٹی ٹیوٹ کے مزید طلباء کے لیے این سی سی میں شمولیت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے خوابوں کو جینے کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا