اپنی پارٹی رہنماؤں کا رشید راہل کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
0

سوگوار کْنبے سے ہمدردی کا اظہار، مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید اور میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی نے روزنامہ ’ایشین میل‘ کے ایڈیٹر رشید راہل کے والد حاجی غلام احمد تانترے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار کْنبے کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’’سید محمد الطاف بخاری، غلام حسن میر، ظفر اقبال منہاس اور فاروق اندرابی نے سینئر صحافی اور روزنامہ ’ایشین میل‘ کے ایڈیٹر رشید راہل کے والد حاجی غلام احمد تانترے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پارٹی قائدین نے غم کی اس گھڑی میں سوگوار کْنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتیہوئے سوگواروں کے لئے صبر و تحمل اور مرحوم کے ابدی سکون کیلئے دْعا کی ہے۔‘‘درایں اثنا ظفر اقبال منہاس نے آج پاندچھ سرینگر میں سوگوار کْنبے کے گھر جاکر رشید راہل اور دیگر افراد خانہ سے ملاقات کی اور غم کی اس گھڑی میں اْن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر مرحوم کے ابدی سکون اور سوگواروں کے صبر و تحمل کیلئے دْعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا