دارالعلوم قادریہ نقشبندیہ رضویہ جلالہ آباد سنجواں جموں میں اہم اجلا س منعقد

0
0

اصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍دارالعلوم قادریہ نقشبندیہ رضویہ جلالہ آباد سنجواں جموں میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد اسلم مصباحی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ادارہ کے تعلق سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا حضرت مولانا مفتی محمد اسلم مصباحی نے ادارہ میں ہونے والے کام تعمیری کام کا اور بچوں تعلیمی انتظامات کا کھانے پینے رہنے سہنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا بالخصوص آئندہ 24 فروری کو ہونے والی اصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی میٹنگ میں شمولیت فرمانے والے علمائے کرام میں ادارہ ہذا کے مہتمم حضرت مولانا مفتی پیر سید فرید شاہ مصباحی ، حضرت مولانا ریاض احمد رضوی ڈائریکٹر اہلسنت تنظیم المدارس ایجوکیشن فاؤنڈیشن جموں ، حضرت مولانا آصف رضا وغیرہ دیگر جملہ اراکین نے شمولیت فرمائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا