آپریشن سنجیوانی کے تحت بدنام زمانہ منشیات فروش راجوری میں گرفتار

0
77

900 ممنوعہ منشیات/گولیاں اور 07گرام ہیروئن ضبط
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ضلع راجوری میں آپریشن سنجیوانی کے تحت پولیس نے ایک نوجوان کے قبضے سے ممنوعہ منشیات / گولیاں اور ہیروئن جیسی مادہ کی کھیپ برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا ۔ایس ایچ او راجوری کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے شیما کراسنگ، راجوری پر ایک نوجوان کو روک کر اس کے قبضے سے ممنوعہ منشیات کی 90 پٹیاں (ٹراماڈول/ٹیپینڈاڈول) اور ہیروئن جیسی مادہ جس کا وزن 07 گرام ہے برآمد کیا
وہیںگرفتار ملزم کی شناخت سکندر مرزا ولد محمد جہانگیر مرزا ساکن اوجھان راجوری کے طور پر کی گئی ہے ۔تاہم پولیس تھانہ راجوری میں اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 55/2024 درج کیا گیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا