ریٹائرڈ فوجی محمد لطیف بٹ واصل بحق

0
73

سوگوار کنبہ کے ساتھ کئی مذہبی سیاسی سماجی شخصیات کا اظہار تاسف
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ ایکس سروس مین محمد لطیف بٹ پچھلے تین ماہ سے سرطان کے مرض میں مبتلا رہنے کے باعث آخر زندگی کی جنگ ہار گئے موت کی خبر پھیلتے ہی تحصیل سرنکوٹ اور تھنہ منڈی سے رشتہ دار ومتعلقین کے علاوہ خواتین وحضرات آبائی گاؤں مستاندرہ پہنچے جہاں مرحوم کی تجہیر وتکفین نماز جنازہ اور تدفین میں شمولیت کی جبکہ علمائے کرام نے غمزدگان کے دکھ میں شریک ہو کر عوام اہل سنت کی طرف سے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے بخشش ومغفرت کی دعا کی ۔
واضح رہے محمد لطیف بٹ نے فوج سے سبکدوشی کے بعد سرنکوٹ میں دکانداری کا پیشہ اختیار کیا دیانداری حسن اخلاق اور نیک خصائل کے کارن حلقہ احباب میں بااثروباوقار ہردل عزیز تھے سانحہ ارتحال پر نمائندگان ذرائع ابلاغ بالخصوص پریس ایسوسی ایشن سرنکوٹ کو کئی مذہبی سیاسی سماجی شخصیات کے تعزیاتی پیغامات موصول ہوئے جن میں پسماندگان ولواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی گئی اور سوگوار بٹ کنبہ کے سبھی افراد کو صبر وتحمل کی تلقین کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا