دارالعلوم قادریہ نقشبندیہ رضویہ جلالہ آباد سنجواں جموں میں علمائے کرام اور انتظامیہ کمیٹی کی اہم مشاورت

0
0

24 فروری کو ہونے والی ایک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کے انتظامات کا لیا گیا جائزہ
ایم شفیع رضوی
جموں// دارالعلوم قادریہ نقشبندیہ رضویہ سنجواں جموں ادارہ ہذا کے سرپرست حضرت مولانا مفتی پیر سید فرید صاحب مصباحی کی ہدایت پر زیر صدارت حضرت مولانا ریاض احمد رضوی ڈائریکٹر اہلسنت تنظیم المدارس ایجوکیشن فاؤنڈیشن جموں و کشمیر علمائے کرام اور انتظامیہ کمیٹی کی ایک اہم مشاورت ہوئی میٹنگ میں دارالعلوم ہذا کے تعلق سے کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ آئندہ 24فروری 2024 ئ؁ کو ایک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور اراکین کو ذمہ داریاں سونپی گئی تاکہ کانفرنس میں انے والے مہمانوں کے لیے انتظام و انصرام میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہ ہو اس موقع پر میٹنگ میں شمولیت کرنے والے حضرات میں حضرت مولانا محمد اصف رضا امجدی پن سے پل دارالعلوم قادریہ نقشبندیہ رضویہ ، حضرت مولانا عامر حسین قادری، حضرت قاری علی اصغر امام عرفان جامع مسجد ، الحاج محمد بخشی ، منظور احمد، چودھری جنید ، چودھری شمیم بخشی ، حافظ محمد طیب ، حافظ مختیار احمد ، حافظ فرمان وغیرہ نے شمولیت فرمائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا