مولانا عبدالحمید نعیمی ناظم اعلیٰ دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن کی صاحبزادی بشریٰ حمید کا سانحہ ارتحال

0
106

جماعت اہل سنت صوبہ جموں کے ارکان مجلس شوریٰ ومجلس عاملہ نے گہرے صدمہ کے ساتھ ہمدردی وتعزیت کا کیا اظہار
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍سوشل میڈیا پر نہایت الم ناک خبر وائرل ہوتے ہی ہرفردوبشر کو گہراصدمہ ہوا کہ جماعت اہل سنت کے معروف عالم دین مولانا عبدالحمید نعیمی ناظم اعلیٰ دارالعلوم ضیاء الاسلام لورن کی صاحبزادی بشریٰ حمید متعلمہ یاسین انگلش پبلک اسکول لورن چندی گڑھ ہسپتال میں دوران علاج ومعالجہ زندگی کی جنگ ہار کر مالک حقیقی سے جا ملی جس پر تمام مذہبی روحانی سیاسی سماجی اور فلاحی شخصیات وتنظیموں نے اظہار تاسف کیا وہیں جماعت اہل سنت صو بہ جموں (رجسٹرڈ) کی مجلس شوریٰ ومجلس عاملہ نے گہرے صدمہ کے ساتھ اظہار ہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے رب لم یزل کے حضور مرحومہ کے بلندی درجات جنت الفردوس والدین کے لئے وسیلہ نجات اور مولانا عبدالحمید نعیمی مع اہل وعیال لواحقین متعلقین کے لئے استقامت صبر کی دعا ئیں کی جبکہ دن بھر سواداعظم جماعت اہل سنت کے علماء ومشائخ آئمہ مساجد سربراہان دینی ادارہ جات نے جامعات دارالعلوم مدارس ومکاتب میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رکھا اور ایصال ثواب کیا گیا واضح ہو کہ شام دیر گئے آبائی گاؤں سلونیاں منڈی پونچھ نماز جنازہ ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا