دارالعلوم اسلامیہ رضائے مصطفیدرآبہ میں پہلی بار تحفیظ قرآن کی تکمیل کا اعزاز ادارہ کے نام کیا

0
0

منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍دارالعلوم اسلامیہ رضائے مصطفی درآبہ سے پہلی بار حافظ شکیل احمد ولد عبدالمجید مہور نے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔اس عظیم موقع پر دارالعلوم کے ناظم اعلیٰ حضرت حافظ وقاری اعجاز عالم چشتی نگران اعلیٰ مکاتب اسلامیہ بلاک بفلیاز اور جملہ اسٹاف نے ایک مجلس کا انعقاد کیا جس میں جماعت اہلسنت بلاک بفلیاز کے علماے کرام نے شرکت کی ۔مجلس کی صدارت حضرت مولانا مفتی تحسین رضا امام خطیب اعلی حضرت جامع مسجد درآبہ نے کی حضرت مولانا حافظ نصیرالدین قادری ناظم اعلی دارالعلوم اسلامیہ قادریہ بفلیاز و جوائنٹ سیکریٹری جماعت اہل سنت تحصیل سرنکوٹ حضرت مولانا قاری عادل صاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ عربیہ مستاندرہ حافظ وقاری غلام الدین علی حضرت مولانا صابر حسین رضا پرنسپل دارالعلوم اسلامیہ رضائے مصطفی درآبہ حضرت حافظ وقاری محمد صدیق قادری مدرس دارالعلوم ھذا حافظ شیخ معشوق احمد القادری مدرس شعبہ حفظ دارالعلوم اسلامیہ رضائے مصطفی درآبہ ارفازاحمد باورچی دارالعلوم ھذا۔واضح رہے کہ دارالعلوم اسلامیہ رضائیمصطفی نے یہ پہلا حافظ قرآن کریم قوم مسلم کو عطا کیا ھے ہمیں امید ھے کہ آئندہ ہر سال ان شاء اللہ تعالیٰ ایسے ہیرے قوم کو ملیں گیاس مبارک موقع پر جماعت اہل سنت صوبہ جموں نے ارکان ادارہ ھذا اور ناظم اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی آخر میں ادارہ کے معاونین مدرسین وطلبہ کے لئے خصوصی دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا