خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن

0
0

اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ اور ایس ڈی ایچ بھدرواہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے منانے کے سلسلے میں سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار کی زیر نگرانی محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی اور بلڈ بینک اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ کے اشتراک سے اے ایچ، جی ایم سی ڈوڈہ میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیںاے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ میں، پروگرام میں اے ڈی سی ڈوڈہ، ایم ایس اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ اور ہیلتھ اینڈ جی ایم سی ڈوڈہ کے افسران/ اہلکاروں نے شرکت کی۔وہیںکیمپ کے دوران، کل 14 عطیہ دہندگان نے اپنا خون عطیہ کیا جن میں 06 سی آر پی ایف، 04 آرمی اور 04 دیگر تھے۔
اسی طرح بی ایم او بھدرواہ ڈاکٹر محمد اشرف کی طرف سے ایس ڈی ایچ بھدرواہ میں خون کا عطیہ کیمپ بھی لگایا گیا، جس میں اس دن کی اہمیت کو یادگار بنانے کے لیے سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے 09 پوائنٹ خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اوم کمار نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے، جو ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے، ان لوگوں کو عزت دینے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کا عالمی جشن ہے جو رضاکارانہ طور پر اور بلا معاوضہ خون کا عطیہ دیتے ہیں، تاکہ دوسروں کو زندگی کا تحفہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن خون کے عطیہ کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے جن لوگوں کو خون کی اشد ضرورت ہے۔سی ایم او ڈوڈہ نے جی ایم سی حکام بشمول ایم ایس اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ ، ایچ او ڈی بلڈ بینک اور جی ایم سی ڈوڈہ اور عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا