جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کا اہم اجلاس شیر کشمیر بھون جموں میںمنعقد ہوا

0
0

خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا این سی کے اخلاقیات اور اصولوں کا لازمی حصہ ہے: سدھوترا، رتن لال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کی خواتین ونگ کی ایک میٹنگ جموں کے شیر کشمیر بھون میں بلائی گئی جس کی صدارت سابق ایم ایل اے اور سینئر این سی لیڈر بملا لوتھرا نے کی۔اس میٹنگ میں اجے سدھوترہ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر رتن لال گپتا، جے کے این سی جموں کے صوبائی صدر کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔وہیںمیٹنگ کے آغاز پر، بملا لوتھرا نے پارٹی کے سینئر عہدیداروں کو موجودہ حکومت کی غیر موثر پالیسیوں کی وجہ سے خواتین کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بیوہ پنشن، مہنگائی، گھریلو بجٹ اور جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی آسمان چھوتی ہوئی شرح سے متعلق سنگین حالات اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔
وہیںپارٹی خواتین کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، اجے سدھوترا نے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر بی جے پی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ موجودہ قیادت کی بے سمت پالیسیوں کی وجہ سے گھریلو بجٹ سکڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ سابق وزیر نے خواتین کے حقوق کے لیے جے کے این سی کی دیرینہ وابستگی کا اعادہ کیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ عزم پارٹی کے اصولوں اور اخلاقیات کے لیے لازم و ملزوم ہے۔
اس موقع پررتن لال گپتا، صوبائی صدر، نے اپنے خطاب میں، نیشنل کانفرنس کی اقدار کے لیے پارٹی کی خواتین ونگ کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا، اور اسے ایک مضبوط ستون سے تشبیہ دی جس نے جموں و کشمیرمیں جے کے این سی کو ایک مضبوط قوت بنانے میں پارٹی قیادت کی مسلسل حمایت کی ہے۔ انہوں نے پارٹی میں خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، خاص طور پر اس مشکل وقت میں جب این سی قیادت کو قید کیا گیا تھااور مادر مہربان کا اہم تعاون رہا۔انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے نچلی سطح پر کوششیں جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہاکہ این سی خواتین ونگ نے ہر نازک موڑ پر جو تاریخی کردار ادا کیا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا