خورشید عالم نے پرولیج کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی پرولیج کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل سی محمد خورشید عالم کی صدارت میں آج یہاں منعقد ہوئی۔ارکان قانون سازیہ ٹھاکر بلبیر سنگھ، صوفی یوسف اور سریندر چودھری نے میٹنگ میں شرکت کی۔ارکان قانون ساز یہ کی طرف سے دی گئی کئی تحریک استحقاق پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا ۔ ان ارکان قانون سازیہ میں قیصر جمشید لون ، سریندر کمار چودھری ، جی ایل رینہ اور محمد مظفر پرے شامل تھے جنہوںنے یہ تحریک چیف الیکٹورل آفیسر ، سپر انٹنڈنگ انجینئر ، الیکٹرک سرکل سوپور اور ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹرک ڈویژن کپواڑہ کشمیر ، ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی ، ڈپٹی کمشنر راجوری ، ڈائریکٹر لوکل باڈیز اور ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف پیش کی ۔سپر انٹنڈنگ انجینئر الیکٹر ک سرکل سوپور اور ڈائریکٹر ایسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے تسلی بخش جواب دینے پر کمیٹی نے ان کے خلاف تحریک استحقا ق خارج کی۔سپیشل سیکرٹری کونسل محمد اشرف وانی و دیگر سینئر افسران میٹنگ میںموجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا