خواتین کو با اختیار بنانے سے قوم کو با اختیار بنایا جاسکے گا۔ پریا سیٹھی کہا مرکز ی اور ریاستی سکیموں سے خواتین کے معیار حیات میں نمایاں بہتری آرہی ہے

0
0

لازوال ڈیسک
جموںتعلیم اور سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے کئی سکیمیں شروع کی ہیں۔وزیر موصوفہ آج گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج اور پرجا پتی برہما کماری اشوریہ وشو دھیالیہ جموں میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔پریا سیٹھی نے کہا کہ کوئی بھی قوم تب تک با اختیار نہیں بن سکتی جب تک نہ وہاں کی خواتین کو با اختیار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک دن خواتین کا اپنا دن ہے اور انہیں سماج میں کسی بھی شعبہ میں ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کا بھرپور موقعہ دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ نظریہ ہے کہ خواتین کے لئے مخصوص سکیموں کی بدولت جنسی تناسب کو دور کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے640 اضلاع کو بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو سکیم کے دائرے میں لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کارخانہ داروں میں 6895 کروڑ روپے کے قرضے سٹینڈ اپ انڈیا سکیم کے تحت واگذار کئے گئے۔ علاوہ ازیں سکنیا سمردی یوجنا کے تحت1.26 کروڑ بنک کھاتے کھولے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقعہ پر خواتین کی بہبودی کے لئے شروع کی گئی کئی دیگر سکیموں کاتفصیلی خاکہ پیش کیا۔پریا سیٹھی نے مزید کہا کہ مرکز میں6 خواتین کابینی وزراءاور جموں وکشمیر میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اس حوالے سے ملک میں مثبت تبدیلی رونما ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے سے نہ صرف ملک بدل رہا ہے بلکہ نوجوان خواتین کو اُن کے خواب شرمندہ تعبیر کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ریاست جموں وکشمیر میں حکومت کی جانب سے خواتین دوست سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج کے مختلف طبقوں کی خواتین ان سکیموں سے استفادہ کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہورہی ہیں۔گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج جموں، ضلع انتظامیہ جموں اور آئی سی ڈی ایس نے اس دن کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں پریا سیٹھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھیں۔اس موقعہ پر تعلیم کے شعبہ¿ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا