لازوال ڈیسک
کشتواڑ//پی ۔ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور ممبر قانون ساز کونسل فرودس ٹاک کی جانب سے پریس کے نام ایک بیان میں انہوں نے بہتر تعمیر و ترقی کے لئے اجتماعی کو ششوں پر زور دیتے ہوئے کہا سماج کے تما م طبقوںکی درست ترقی کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں پیچھے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین کے حوالے سے اپنے بیان میں واضح کیا کہ خواتین کو برابر کے حقوق دئے جائیں ، انہیں کو برابر کا شریک بنایا جائے ۔ تاہم اس سلسلہ میں فردوس ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے جہاں معروف سماجی کارکن تسلیم شیخ نے اپنے حمایتوں کے ساتھ پی ڈی پی میں شمولیت کی ۔ اس دوارن ضلع صدر پی ڈی پی شیخ ناصر حسین ، اشتیاق حسین وازا، جنر ل سکریٹری یوتھ عمر ملک ، ارشد حسین گری ، سجاد احمد دیو ، روشن لال ، جوگیندر بھنڈاری ، اور دیگر کئی پارٹی کے کارکنان اس موقع پر موجود رہے ۔