ضلع رام بن کے ٹھیکیدار سراپا احتجاج سرکارفوری واجب الادا رقومات ادا کرے ۔عبدالوحید ملک

0
59

 اجمل ملک
رام بن // ٹھیکیدار ایسوسی ایشن ضلع رام بن کے صدر عبدالوحید ملک کی قیادت میں ضلع رام بن کے ٹھکیداران سرکارا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ٹھیکیدار سر کار سے مطالبہکر رہے ہیں کہ ان کے واجب الادا رقومات و او گذار کیے جائیںٹھکیداروں نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے گذارش کی کہ ٹھیکیداروں کو ان کو حق دیا جاے ایسوسیشن کے صدر نے حکومت سے مانگ کی کہ اگر ٹھکیداروں کو جلد از جلد انصاف نہ ملا تو ٹھیکیدار اپنے مزدوروں کے ہمراہ سڑکوں پہ اتریںگے ٹھیکیداران نے نہ جانے کن حالات میں پیسوں کا بندوبست کیا ہوگا ٹھیکیداران نے بنکوں سے سود پہ رقومات لائیہے اور ان کو بمعہ سود واپس کرنا ہے۔ اسکے علاوہ ٹھیکیداروں کو بہت سی مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ٹھیکیدار ایسوسیشن رام بن نے سابقہ وزیر خزانہ کو ہدف تنقید بنایا کہ انہوں نے ایک قانون تو لا لیکن ٹھیکیداروں نے جو کام کیے ہیں ان کا کوئی خیال نہ رکھا گیا جبکہ 15 روز سے ٹھیکیداران اپنی ادائیگی کیلئے دھرنوں پہ بیٹھے ہیں لیکن موجودہ سرکار کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ٹھیکیداروں نے ریاست کے وزیر اعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی دکھ درد جاننے کی کوشش کریں اور ان کے بقایا جات فوری طور و او گزار کئے جائیں۔ ٹھیکیدار ایسوسیشن کے صدر نے جموں وکشمیر کے ٹھیکیداروں کو پیغام دیا کہ وہ ہماری لڑائی کو جاری رکھنے میں مدد کریں جب تک سرکار ہمارے مطالبات پورے نہ کرے گی تب تک ضرورت پڑنے پر ضلع رام بن کے ٹھیکیداروںکو بھی جموں و کشمیر میں ٹھیکیداروں کے ساتھ شامل ہونگے احتجاج میں عبدالرحیم سوہل ، محمد اقبال کٹوچ، جمشید احمد نایک ،بشیر احمد، محمد رفیق ،دیش راج ،شباش سنگھ اور جسونت سنگھ شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا