سڑک کی خستہ حالت کے ساتھ ساتھ زمین کھسکنے سے کافی نقصان:عوام
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ؍؍چناب ویلی کے ضلع ڈوڈہ اورضلع کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں ادوسرے روز بھی برف باری و بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران مختلف علاقوں کے لوگوں نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوران برف باری وبارش سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے اوربہت ساری جگہوں سے زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس سے کافی نقصان بھی ہوا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد رفیع ساگر نے تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا ضلع ڈوڈہ کے پہاڑی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری و بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ برفباری شروع ہوتے ہیں پانی کی اسکیمیں خستہ حال ہو جاتی ہیں جس سے انتظامیہ بالکل غیر متوجہ نظر آتی ہے۔انہوں نے انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ موسم خراب ہونے سے پہلے ہی پہاڑی علاقوں میں بجلی پانی اور راشن جیسی بنیادی سہولیات کیلئے معقول انتظامات کئے جائیں۔