سرکاری طور پرنصب شدہ علامتی بورڈ کا تحفظ ناممکن چہ جائیکہ عوام جائیداد واملاک کا تحفظ ہوگا ممکن : عوام بفلیاز وپنج سراں
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍دوروز قبل ضلع پونچھ تحصیل سرنکوٹ کے گاؤں بفلیاز نزد پولیس چوکی سرکاری طور پر سیلفی پوائنٹ برائے جانکاری وشناخت ایک علامتی بورڈ نصب کیا گیا جس پر خطیر رقم کے آخراجات آنے کے باوجود گزشتہ روز ابتر حالت میں دیکھا گیا جس کے الفاظ لب سڑک پائے گئے جس کو بفلیاز عوام نے غنڈہ گردی سے تعبیر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ نہایت حفاظتی اقدامات میں سرکاری طور پر نصب کئے گئے بورڈ کا تحفظ ناممکن ہے تو پھر عوام اور جائیداد واملاک کا تحفظ کیسے ہوگا ممکن بفلیاز کے ذی شعور طبقہ نے اس گناؤنے عمل کی مذمت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جو ماحول سوسائٹی کے لئے ناسور ہیں اگر اس شرانگیزی کی تحقیقات بروقت نہ کی گئی تو مستقبل قریب میں خدشہ ہے کہ پرامن ماحول کہیں غفلت شعاری سے سبوتار نہ ہوجائے۔