خطہ چناب کی سر زمین پر فاروق عبداللہ کا دورہ مکمل

0
0

ضلع صدر ڈوڈہ اور زونل صدر کی انتھک محنتوں سے سینکڑوں لوگوں نے نیشنل کانفرنس کا دامن تھام لیا
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہخطہ چناب کی سرزمین پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا دورو مکمل نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر ڈوڈہ خالد نجیب و زونل صدر ڈوڈہ کی انتھک محنت کے بعد سینکڑوں لوگوں نے نیشنل کانفرنس کا ہاتھ تھام لیا جس میں ڈاکٹر فارق عبداللہ نے خطہ چناب کے ملک پورہ ،کاہرہ ،ٹھاٹھری و ڈوڈہ میں لوگوں سے خطاب فرمایا اور کہا کہ جموں و کشمیر اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں یہ وہ شیطانی دور ہے جو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں پرعزم اور ثابت قدم رکھ کر چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے لوگوں کو مذہبی و بنیادی پر لڑوایا جا رہا ہے اس حوالے سے نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر ڈوڈہ و زونل صدر ڈوڈہ نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا ساتھ چاہے اور انتخابات الیکشن میں نیشنل کانفرنس کی جیت یقینی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا