’خدمات عوام کے درپہ،راجوری میں عوام دوست سلسلہ تیز‘

0
0

موگلا میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے منعقد کیا عوامی دربار٭متعلقہ آفیسران کو عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کی ہدایات


عمر ارشد ملک

راجوری؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی قیادت میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں موگلا،تریاتھ تریرو اور دیگر پنچائتوں کے تقریباً 4000لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی مشکلات کو سماعت کیا اور ان کے ازالہ کیلئے کھلے دفتر کو منعقد کیا ۔عوام نے اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے اٹھائے گے فلاحی اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مختلف مسائل کو ابھارا جن میں پانی سپلائی اسکیم، بجلی پول اور ٹرانسفارمروں کی عدم دستیابی، سڑکوں کی مرمتی اور تعمیر ،طبی اور تعلیمی مراکز میں اسٹاف کی کمی ،پنشنوں کی عدم دستیابی، آدھار اندراج سینٹر، بنک برانچ، ،بھیڑ پالن سینٹر، ڈگری کالج کی عدم دستیابی اور نقل و حمل جیسے معاملات سر فہرست رہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوامی مشکلات کو سماعت کرتے ہوئے علاقہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے متعلق جانکاری دی اور عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے انھیں متعلقہ محکمہ جات کیلئے درج کیا ۔موصوف نے اس دوران ضلع اور سیکٹر آفیسران کو عوامی مشکلات کو نظر میں رکھ کر سالانہ منصوبہ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیںجبکہ ایگزیکیوٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ،صحت عامہ اور پی ایم جی ایس وائی کو چل رہے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اس کے ساتھ ساتھ بی پی ایل صارفین کی فہرستوں میں مستحقین کو شامل کرنے کیلئے بی ڈی او اور تحصیلدار کو گرام سبھا منعقد کرنے کے احکامات صادر کئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف ایجوکیشن آفیسر کو اسکولوں کو اپگریڈ کرنے کے پلان کیلئے تلقین کی ۔میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے ایگزیکیوٹیو آفیسران،ایس ڈی ایم کالاکوٹ، سی ای او، آر ڈی اے، اے سی ڈی، اے ڈی، چیف ہارٹیکلچر آفیسر، و دیگر محکمہ جات کے آفیسران موجود تھے۔تقریب کے اختتامی مراحل میں ضلع سماجی بہبودآفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر نے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو پر ایک تمدنی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا ۔جس میں عوام کو بیٹیوں کے متعلق جانکاری فراہم کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا